میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ڈاکٹر عبد القدیر خان کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی حالت ناساز ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 28 اگست کو ملٹری ہسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔