لاہور: پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی دلبر حسین پر جرمانہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ دلبر حسین کو ضابطہ اخلاق کی آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق میں شامل یہ آرٹیکل بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشارے یا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال دلانے سے متعلق ہے۔ دلبر حسین نے میچ کے دوران پہلی اننگز کے آٹھویں اوور میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی کو کیچ آؤٹ کرانے کے بعد اس انداز میں رد عمل ظاہر کیا جس سے آؤٹ ہونے والا بیٹسمین مشتعل ہو سکتا تھا۔