لاہور: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کا یہ نظریہ کبھی نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں، آپ کا تعلق کس ملک سے ہے، کس قبیلے سے ہے یا کس مذہبی عقائد سے۔اگر آپ اِن سب چیزوں پر غرور و تکبر کرتے ہیں یا پھر آپ کہتے ہیں کہ آپ کو اِن سب چیزوں کی وجہ سے دوسرے لوگوں پر برتری حاصل ہے تو یہ غلط ہے۔
مزید پڑھیں:ہم جلد ہی کوویڈ 19 کا علاج دریافت کرلیں گے: حمزہ علی عباسی
اُنہوں نے لکھا کہ اِن چیزوں کا انتخاب آپ نے خود نہیں کیا ہے اِس لیے آپ یہ جان لیں کہ غرور و تکبر کرنا یا کسی کو نیچا دِکھانا شیطان کا کام ہے۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ کی خاطر عاجزی اختیار کریں۔
You never had a say in how u look, which country/tribe/religious beliefs u were born into, so if you r arrogant or have a sense of superiority on things u didn’t even choose, then know that these are the traits of Iblees, the devil. Stay humble for Allah loves those who r humble.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) April 17, 2020