غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں جنگلی جانور سڑکیں اور گلیاں سنسان ہونے کے باعث چہل قدمی اور غذا کی تلاش میں انسانی آبادی کا رخ کررہے ہیں۔
جنوبی افریقا میں قائم پارک میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے پارک کی سڑکیں خالی ہیں جہاں عموماً سیاح گاڑیوں میں سوار ہوکر جانوروں کا نظارہ کرتے، سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا لاک ڈاؤن؛ شیر خالی شہر کا جائزہ لینے سڑکوں پرآگیا
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارک خالی ہونے کے باعث شیر سڑکوں پر لیٹ گئے اور سورج کی روشنی سے ‘سن باتھ’ لینے لگے، مذکورہ حیرت انگیز تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔