ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے رمضان کی آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک دلکش تصویر شیئر کی، اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو اور اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے، ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے۔
Wishing everyone a blessed, happy and safe Ramazan. May Allah protect us all from all forms of evil and bless us with His infinite mercy. Ramazan Mubarak pic.twitter.com/3bRRrl1dsk
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 24, 2020
دوسری جانب ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو اور یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے، بالخصوص ان کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔
Ramzan Mubarak to all! May this month of blessings be kind to all, especially those who are in pain. Ameen. 💞 pic.twitter.com/nOVLcGniqM
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 24, 2020