قومی کرکٹ ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ووسٹر میں ہوا، آپشنل ٹریننگ کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ کیا، فزیکل سیشن کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کل سے دور وزہ پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا۔
پاکستان ٹیم ان دنوں ووسٹر میں موجود ہے جہاں انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، جس کے لئے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔
Pakistan squad’s training and practice session underway at Worcester today pic.twitter.com/7lnGu7MD9d
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 10, 2020
فزیکل سیشن کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور زور لگایا، کھلاڑی کل سے دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے مانچسٹر روانہ ہو گئی