غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ مریخ پر جانے والا خلائی مشن ”امید’ آج جاپان کے تانیگا شیما خلائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا ہے اور یہ سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔ اس سے قبل اس کی 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔
مذیدپڑھیں: متحدہ عرب امارات نے مریخ کیلئے خلائی مشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ مریخ پر رواں ماہ بھیجے جا رہے تین خلائی مشنز میں سے یہ ایک ہے۔ امریکہ اور چین دونوں کی ہی خلائی گاڑیاں اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔
Moments that make history… The Emirates Mars Mission team participates in the first Arabic countdown from Japan… The countdown that ushers a new era for Arab space exploration. #HopeMarsMission #HopeProbe pic.twitter.com/PaKk75e5F9
— Hope Mars Mission (@HopeMarsMission) July 19, 2020