کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے آئے روز بھارت میں کوئی نہ کوئی دلچسب واقع رونما ہوتا رہتا ہے تاہم اب بھارتی حکومت بی جے پی کے رہنما نے کورونا وائرس کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاپڑ سے کورونا وائرس کے علاج کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وزیر صاحب بڑے اطمینان کے ساتھ پاپڑ کے ایک "بھابھی جی” نامی برانڈ کو متعارف کرواتے ہوئے اس سے کوروناوائرس کے خاتمے کا دعوی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
بھارتی وزیر کا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اس پاپڑ میں ایسے اجزا موجود ہیں جو جسم میں اینٹی باڈیز کی کمی پوری کرتے ہیں اور کورونا وائرس کا خاتمہ بھی کرتے ہیں، اور یہ پاپڑ مرکزی حکومت کی ہدایت پر بنائے جارہے ہیں۔
Breaking News : CORONA vaccine invented .
Union Minister Arjun Ram Meghwal has launched a ‘papad’ , says ‘it can help develop antibodies against Covid-19’ .https://t.co/XdEJddpXEe
— WB Youth Congress (@IYCWestBengal) July 24, 2020