“منی ہیسٹ” ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے جسے لاکاسا ڈی پاپل (ہاؤس آف پیپر) بھی کہا جاتا ہے۔ پندرہ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہسپانوی نیٹ ورک اینٹینا 3 پر 2 مئی 2017 سے لیکر 23 نومبر 2017 تک چلائی گئی تھی۔ نیٹ فلکس نے 2017 کے آخر میں اس سیریز کو 22 مختصر اقساط میں دوبارہ کاٹ کر دنیا بھر میں جاری کیا۔ نیٹ فلکس پر اس سیریز کا آغاز 20 دسمبر 2017 کو ہوا۔
اس کے بعد دوسرا حصہ 6 اپریل 2018 کو نشر کیا گیا۔
اپریل 2018 میں ہی نیٹ فلکس نے 16 نئی اقساط کیلئے بجٹ بڑھاتے ہوئے سیریز کا تیسرا حصہ 19 جولائی 2019 کو جو کہ 8 اقساط پر مشتمل تھا نشر کیا۔
منی ہیسٹسیریز کا چوتھا حصہ 3 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا۔
منی ہیسٹ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی غیر انگریزی زبان کی سیریز میں سے ایک ہے۔ یہ سیریز اسپین کے شہر میڈرڈ میں بنایا گیا تھا لیکن کچھ حصہ پاناما، تھائی لینڈ اور اٹلی میں بھی بنایا گیا۔ اس سیریز کو 46ویں بین الاقوامی ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ سیریز سمیت کئی ایوارڈز بھی موصول ہوئے، اور اسکا اطالوی گانا بیلا کیاؤ “Bella ciao” جو پورے سیریز میں بہت بار گایا گیا ہے 2018 میں پورے یورپ میں بے حد مقبول رہا۔
منی ہیسٹ کی کہانی ایک لڑکی ٹوکیو کی نقطہ نظر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ کہانی “پروفیسر” نام کے ایک بندے کی جو کہ اپنے خاص چنے گئے آٹھ لوگوں کے ساتھ مل کر “رائل منٹ اف اسپین” کو لوٹنا چاہتا ہے۔ پروفیسر کے منصوبے کے مطابق وہ بینک ک اندر جا کر 2.4 بلین یوروز چھاپیں گے۔
اس منصوبے کے کچھ اصول رکھے گئے تھے۔ سب سے پہلا اصول یہ تھا کہ کوئی اپنا اصل نام نہیں بتائے گا، سب کے پاس ان کے خفیہ نام ہوںگے جیسے کہ دنیا کے مشہور شہروں کے نام ٹوکیو، ریو، برلن، نیروبی، ڈینور، ماسکو، اوسلو اور ہیلسنکی۔ دوسرا اصول یہ کہ کوئی آپس میں ذاتی تعلقات نہیں رکھے گا، تیسرا اصول یہ کہ کوئی بھی اس منصوبے میں تشدد یا خون خرابہ نہیں کرے گا۔ ٹیم کے لوگ اندر جا کر “ریڈ جمپ سوٹ اورسلواڈر ڈالی ماسک” پہنیں گے۔ شروع میں پولیس کو دکھانے کیلئے یہ تھوڑا سا پیسہ اٹھا کر بھاگیں گے، لیکن پروفیسر کا پلان کچھ اور تھا۔
کاسٹ اور کاسٹنگ
- ارسلا کوربیرو: سلینے الویرا (ٹوکیو) ایک سابق مجرم
- الوارو مورٹے: سرجیو مرقینا (پروفیسر/سلواڈور/سلوا مارٹن) ہیسٹ کا ماسٹر مائنڈ
- اتظیار اٹانو: رقیل مریلو (لزبن): نیشنل پولیس کی ایک انسپکٹر اور اس کیس کی انچارج
- البا فلورس: اگاتا جمنیز (نیروبی): جعلی رقم چھاپنے کی ماہر
- پیڈرو الونسو: اندریس دے فونولّوسا (برلن): ٹیم اور ہیسٹ کا انچارج
- جیمی لورینتے: ڈینیل راموس (ڈینور): ایک سابق مجرم ماسکو کا بیٹا
- پاکو ٹوس: اگسٹن راموس (ماسکو) ایک سابق مجرم اور ڈینور کا باپ
- مایگل ہیرن: انیبل کورٹس (ریو): ایک ہیکر
- دارکو پریک: مرکو ڈریجک (ہیلسنکی): ایک تجربہ کار سربیا کا فوجی اور اوسلو کا بھائی
- روبرٹو گرکیا ریز: رادکو ڈریجک (اوسلو): ایک تجربہ کار سربیا کا فوجی اور ہیلسنکی کا بھائی
اینرق آرکے: ینرقعے آرکے: ایک یرغمالی اور رائل منٹ وف اسپین کا ڈائریکٹر - ایستھر اکیبو: مونیکا گزتمبدے (اسٹاک ہوم): یرغمالیوں میں سے ایک اور آرٹورو رومن کی سکریٹری
- ماریا پدرضا: الیسن پارکر: ایک یرغمالی اور برطانوی سفیر کی بیٹی
- فرنانڈو سوتو: اینجل ربیو: ایک ڈپٹی انسپکٹر
2016 کے آخر میں کاسٹنگ ڈائریکٹرز ایوا لیرا اور یولانڈا سیرانو نے کاسٹنگ دو مہینوں سے زیادہ عرصے میں کی۔ اینٹینا 3 نے مارچ 2017 میں کاسٹ کا اعلان کیا اور سیریز کی ویب سائٹ پر بیشتر کاسٹ اداکاروں کے آڈیشن جاری کیے۔
پروڈکشن اور رائیٹر
- ایگزیکٹو پروڈیوسر: ایلیکس پینا، سونیا مارٹینز، جیسیس کولمینار، ایستھر مارٹینز لوباتو اور نچو منوبنس
- پروڈکشن لوکیشن: اسپین، پاناما، تھائی لینڈ اور اٹلی
- ایڈیٹر: ڈیوڈ پلگریں، لیوس میگل گونزالیز، بدمر، ویرونیکا کلوں، رول مورا، رجینو ہرننڈیز، رقیل مراکو اور پتریسیا ربیو
- پروڈکشن کمپنی: وینکوور میڈیا لمیٹڈ
- ڈسٹریبیوٹر: نیٹ فلکس
اس سیریز کے اسکرین رائٹر ایلیکس پینا اور ہدایت کار جیسیس کولمینار نے اس کا آغاز 2008 سے کیا تھا۔ الیکس پاینا ایک ہسپانوی ٹیلیویژن پروڈیوسر، مصنف، ہدایت کار اور سیریز تخلیق کار ہیں جو کرائم ڈرامہ لاکاسا ڈی پاپل (منی ہیسٹ) کیلئے مشہور ہیں اور “ٹاپ انٹرنیشنل شوورننرذ وف 2019” میں بھی انکا نام درج ہے۔ سیریز کی شروعات جنوری 2017 میں طے گئی۔ رائٹر کا کہنا ہے کہ پہلی پانچ لائنوں کو لکھنے میں ایک مہینہ لگا۔ سیریز کا پہلا اور دوسرا حصہ جنوری سے اگست 2017 تک بنایا گیا پہلی قسط 26 دن میں ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر تمام اقساط میں تقریبا 14 دن لگے۔ وقت کی بچت کے لئے پروڈکشن کو دو یونٹوں میں تقسیم کردیا گیا، ایک یونٹ کے مناظر میں پروفیسر اور پولیس شامل تھے، اور دوسرا یونٹ ہیسٹ کے مناظر ریکارڈ کر رہا تھا۔ اسی طرح تیسرا اور چوتھا حصہ 21 سے 23 دنوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ اکتوبر 2019 میں ہسپانوی اخبارات میں یہ بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر سیریز کے پانچویں حصے کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے۔
سلواڈر ڈالی ماسک ڈیزائن
اس سیریز میں عبدان الکائنز نے آرٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے مطابق منی ہیسٹ سیریز کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک اس کا سرخ رنگ تھا۔ نیلے، سبز اور پیلے رنگ کو پروڈکشن ڈیزائن میں ممنوعہ رنگ قرار دیا گیا تھا۔ سلواڈور ڈومنگو فیلیپ جینٹو ڈالی آئی ڈومینیچ ایک ہسپانوی فنکار اپنی مہارت، دستکاری اور اپنے کام میں حیرت انگیز اور عجیب و غریب تصویروں کے لئے مشہور ہے۔ ڈالی کے فنکاری میں پینٹنگ، گرافک آرٹس، فلم، مجسمہ سازی، ڈیزائن اور فوٹو گرافی شامل تھے۔ اس نے افسانے، اشعار، مضامین بھی لکھے۔ اس سیریز میں سلواڈور ڈالی کو ماسک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اس انتخاب کی وجہ سے گالا سلواڈور ڈالی فاؤنڈیشن نے اجازت نہ لینے پر تنقید بھی کی۔
پبلک ریویو
نیٹ فلکس پر آنے کے بعد یہ سیریز مسلسل چھ ہفتوں تک نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی اور آئی ایم ڈی بی کی مقبول سیریز میں سے ایک بن گئی۔ پیرس میں واقع ویکس میوزیم موسی گرون نے اپنے میوزیم میں سیریز کے مجسمے شامل کیے۔ بہت سی مشہور شخصیات نے اس پر تبصرہ کیا، جیسے فٹ بال کے کھلاڑی نیمار اور مارک بارٹرا اور سعودی عرب کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بڑے بینرز پر ڈالی کا ماسک بنایا گیا۔
میوزک
سیریز کے تھیم پر لگا ہوا گانا “مائی لائف اس گوینگ اون (میری زندگی جاری ہے)” کی تشکیل منیل سانٹیسٹین نے کی تھی۔ اور اسکا اطالوی گانا “بیلا چاو”(جو پورے سیریز میں بہت بار گایا گیا ہے 2018 سے اب تک پوری دنیا میں بے حد مقبول ہوا ہے۔ پاکیستان اور انڈیا میں بڑی تعداد میں لڑکے لڑکیاں ڈالی ماسک پہن کر اس گانے پر پرفوم کرتے ہیں۔
20 Comments
Mahnoor fahad
Excellent series with a smart cast..
Jannat Arshad
Superb casting and theme.
Amazing and entertaining serial.
Fajar Zahra
omg.. please admin upload all episodes in urdu..its amazing
Tuba zafar
Wow! Very nice🙂
Umais
Season 😍Amazing
Noor
🥰🥰Waiting for season 5
Fatima
Very Informative article Amazing!!, Best series i have ever seen, kindly share some more info about this
Mateen
Kindly share more about this
Anaya
Love money hesist…waiting for season 5
Maaz Eshan
میں نے یہ سیریز ابھی تک نہیں دیکھی..میں یہ ضرور پڑھوں گا
Aiman
Great..
Wania
When you will post season 1
Noor
Amazing
Wardah
Very informative article ,and amazing series:)
Iqra nisar
Amazing story😍😍
Kanwal
Zabardast👌🏽
Kanwal
👍🏻
Ahsaas Walia
Appreciable 👍🏻
fatima faiz
interesting
very well written
Farhan
lovely season