پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبر میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی، جن میں پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کی سیریزشامل ہیں، چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہے اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اب اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا: چیئرمین پی سی بی