سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے صارفین کی سانسیں روک دیں جس میں ایک خوفناک شیر نہایت تیز رفتاری سے ایک موٹر بائیک کا پیچھا کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پراوین کسون نے ٹویٹر پر ایک مختصر کلپ شیئر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 افراد موٹر بائیک پر بیٹھے ہیں اور اسے فل اسپیڈ میں بھگا رہے ہیں۔
ان سے دگنی رفتار سے بھاگتا ہوا ایک دھاری دار شیر ان کے پیچھے آرہا ہے اور ایک لمحے کو وہ اتنا قریب آگیا جیسے ابھی بائیک سواروں پر چھپٹا مار دے گا۔
Just imagine you being chased by this cat. Happened last year when FD staff met with this encounter in Wayanad. VC FAWPS. pic.twitter.com/rDxzw1z4vA
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) August 25, 2020
یہ بھی پڑھیں: بھارت: شیر اسکول کی عمارت میں گھس آیا