تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اہنے ایک بیان میں کہا کہ 12 ربیع الاول حضورﷺ کی ولادت کے مبارک دن کے موقع پر نظام مصطفیﷺ اور سود کے خاتمے کیلیے تحریک کا آغاز کریں گے، حکمرانوں اور افواج پاکستان سے کہتا ہوں کہ شریعت اور نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے بغیر پاکستان کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹ کر اپنے کارخانے اور بنگلے بنا رہے ہیں، ہمارے پیغمبرﷺ نے تو دشمنوں کی امانتوں کی بھی حفاظت کی، عوام کے ساتھ فراڈ کرنے کو حکمران اپنی قابلیت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے وعدوں سے مکر کر کہتے ہیں رات گئی بات گئی۔
مذیدپڑھیں: پاک فوج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو آج تک بھول نہیں پائے: سراج الحق
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے آگے سجدہ ریز حکمران سر اٹھانے کا نام نہیں لیتے حالانکہ آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلانے سے خود کشی کرنا بہتر قرار دیتے تھے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایف اے ٹی ایف کے قوانین میں حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ امریکی جھنڈے تلے یہ سب ایک ہیں۔ ان کی محبتوں کا قبلہ آج بھی واشنگٹن اور لندن ہے۔