کاسٹ:
- ارسلا کوربیرو: سلینے الویرا (ٹوکیو) ایک سابق مجرم
- الوارو مورٹے: سرجیو مرقینا (پروفیسر/سلواڈور/سلوا مارٹن) ہیسٹ کا ماسٹر مائنڈ
- البا فلورس: اگاتا جمنیز (نیروبی): جعلی رقم چھاپنے کی ماہر
- پیڈرو الونسو: اندریس دے فونولّوسا (برلن): ٹیم اور ہیسٹ کا انچارج
- جیمی لورینتے: ڈینیل راموس (ڈینور): ایک سابق مجرم ماسکو کا بیٹا
- پاکو ٹوس: اگسٹن راموس (ماسکو) ایک سابق مجرم اور ڈینور کا باپ
- مایگل ہیرن: انیبل کورٹس (ریو): ایک ہیکر
- دارکو پریک: مرکو ڈریجک (ہیلسنکی): ایک تجربہ کار سربیا کا فوجی اور اوسلو کا بھائی
- روبرٹو گرکیا ریز: رادکو ڈریجک (اوسلو): ایک تجربہ کار سربیا کا فوجی اور ہیلسنکی کا بھائی
- اینرق آرکے: ارتورو رومن: ایک یرغمالی اور رائل منٹ وف اسپین کا ڈائریکٹر
- ایستھر اکیبو: مونیکا گزتمبدے (اسٹاک ہوم): یرغمالیوں میں سے ایک اور آرٹورو رومن کی سکریٹری
- ماریا پدرضا: الیسن پارکر: ایک یرغمالی اور برطانوی سفیر کی بیٹی
یہ کہانی شروع ہوتی ہے ٹوکیو (الویرا) سے! زمین پر لیٹے وہ سوچتے ہوئے چھت کو گھور رہی ہوتی ہے، کسی خیال کے تحت اچانک اٹھتی ہے سائیڈ ٹیبل سے اپنی کیپ اور جیکٹ اٹھا کر اور کندھوں پے بیگ لٹکا کر اپارٹمنٹ سے نکل جاتی ہے۔گلیوں میں چلتے ہوئے بہت سے لوگ قریب سے گزر رہے ہوتے ہیں لیکن اپنے عجیب و غریب حلیے میں بھی وہ ایک مضبوط لڑکی لگ رہی تھی۔ چند گلیاں مڑ کر وہ سنسان سڑک پر ایک فون بوتھ میں گھس گئی، ارد گرد کا جائزہ لیتے ہوئے وہ اپنا متعلقہ نمبر ملانے لگی۔ دوسری جانب فون پے اسکی ماں تھی جو فوراً پوچھنے لگی الویرا کہاں ہو تم؟ وہ اپنی ماں کو تسلی دینے لگی کہ جہاں ہوں ٹھیک ہوں، میں نے برے کام چھوڑ دیے ہیں، اب میں کسی چائنیزبوٹ پے شیف کے طور پر کام کرونگی، بس آخری بار ملنا چاہتی ہوں۔
کیا آپ اس وقت اکیلی ہیں؟ ماں جھوٹ بولتی ہے کہ میں اکیلی ہوں اور روتے ہوئے پیچھے مڑ کر وہاں دیکھتی ہے جہاں پوری پولیس ٹیم بیٹھ کر کال سن رہی ہوتی ہے، وہ ماں کو قریبی گروسری اسٹور پر ملنے کا کہ کر فون رکھ دیتی ہے۔ گروسری اسٹور تک جاتے ہوئے ایک گاڑی مسلسل اسکا پیچھا کرتی ہے، اندر بیٹھا آدمی گاڑی پاس لا کر روکتا ہے اور پوچھتا ہے۔
کیا آپ ک پاسس تھوڑا سا ٹائم ہے؟ وہ جواب دیے بغیر چلنے ہی لگی تھی کہ وہ آدمی کہتا ہے۔۔۔
بوٹ پر کھانا بنانا بہتر ہے یا 2.4 بلین یوروز۔۔۔۔
وہ آٹھ لوگ آگے پیچھے چڑھتے خستہ ہال گھر کی اوپر والی منزل پر جا رہے تھے جہاں پر ان سب نے ہیسٹ کی تیاری کے لیے پانچ مہینے رکنا تھا۔ پروفیسر کے منصوبے کے مطابق وہ بینک کے اندر جا کر 2.4 بلین یوروز چھاپیں گے۔ اس منصوبے کے کچھ اصول رکھے گئے تھے۔
سب سے پہلا اصول یہ تھا کہ کوئی اپنا اصل نام نہیں بتائے گا، سب کے پاس ان کے خفیہ نام ہوںگے جیسے کہ دنیا کے مشہور شہروں کے نام ٹوکیو، ریو، برلن، نیروبی، ڈینور، ماسکو، اوسلو اور ہیلسنکی۔
دوسرا اصول یہ کہ کوئی آپس میں ذاتی تعلقات نہیں رکھے گا
تیسرا اصول یہ کہ کوئی بھی اس منصوبے میں تشدد یا خون خرابہ نہیں کرے گا
ٹیم کے لوگ اندر جا کر “ریڈ جمپ سوٹ اور سلواڈر ڈالی ماسک” پہنیں گے۔ ان پانچ مہینوں میں سب کے خفیہ نام رکھے گئے۔
- سرجیو مرقینا: پروفیسر/سلواڈور/سلوا مارٹن
- سلینے الویرا: ٹوکیو
- اندریس دے فونولّوسا: برلن
- اگسٹن راموس: ماسکو
- ڈینیل راموس: ڈینور
- انیبل کورٹس: ریو
- مرکو ڈریجک: ہیلسنکی
- رادکو ڈریجک: اوسلو
- اگاتا جمنیز: نیروبی
پانچ مہینوں کی تیاری کے بعد “رائل منٹ اف اسپین” کو لوٹنے کا وقت آگیا تھا
ہیسٹ ڈے (فرائیڈے، 8:35AM)
آج کا دن ان سب کے لیے اہم تھا، آج ان سبکو “رائل منٹ اف اسپین” جانا تھا آج کا دن اس لیے چنا گیا کیونکہ آج برطانوی سفیر کی بیٹی ‘الیسن پارکر’ نے وہاں اسکول ٹرپ کے ساتھ جانا تھا، وہ سب “رائل منٹ اف اسپین” جانے والے ٹرک کی طرف بڑھ رہے تھے، جس میں کرنسی پیپر کے نئے رول تھے، ٹرک میں سوار لوگوں کو یرغمال بنانا آسان تھا، اسی لیے سب اسی ٹرک کے زریعے اندر جا رہے تھے۔ نیا پیسہ اس لیے چھاپنا تھا تا کہ کوئی نئے پیسے کے نوٹوں کو ٹریک نہ کر سکے۔ اندر جاتے ہی سب کو یرغمال بنا لیا گیا، یرغمالیوں میں ارتورو رومن جوکہ رائل منٹ وف اسپین کا ڈائریکٹر اور اسکی سکریٹری مونیکا گزتمبدے بھی شامل تھے۔
برلن ٹیم کا انچارج تھا، برلن، ٹوکیو، اوسلو اور نیروبی وہ یرغمالیوں سے ان کے موبائل اور کوڈز پوچھ رہے تھے، سب سے ان کے موبائل لے لیئے گئے تھے۔ ہیلسنکی پروفیسر سے رابطے کے لیے لینڈ لائن کا انتظام کر رہا تھا، ریو پورے بینک کے الارم کیمرہ دیکھ رہا تھا اور ڈینور اور ماسکو لوکر تک پہنچ کر لوک کھول ہے تھے، سب کو یہ ہدایت برلن کی طرف سے تھی کیونکہ وہ ہیسٹ کا انچارج تھا۔ ڈینور اور ماسکو لوکر کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور کچھ پیسہ بیگ میں ڈالنے لگے کیونکہ پلان کے مطابق پولیس کو دکھانا تھا کہ یہ تھوڑا سا پیسہ لوٹنے آئے ہیں، پولیس کو دکھانے کیلئے یہ تھوڑا سا پیسہ اٹھا کر باہر آگئے اصولوں میں سے ایک اصول یہ بھی تھا کہ کوئی اس ہیسٹ میں تشدد یا خون خرابہ نہیں کرے گا لیکن باہر جاتے ہی پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ٹوکیو جوابی فائرکرنے لگی، فائرنگ کے دوران پیچھے کسی کے گرنے کی آواز آئی ، ایک دم وہ مڑکر دیکھتی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔
پیچھے گرنے والا ریو تھا۔۔۔۔
مذیدپڑھیں: “منی ہیسٹ” ایک ہسپانوی کرائم ڈرامہ سیریز جس نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
8 Comments
Fajar fatima
Great
Nooreh
amazing
Muhammad Umais
Amazing serial of ma life.
Tahira
👍
Tuba zafar
Great translation🥰
[email protected]
Excellent😊
[email protected]
👌🏽👌🏽👌🏽 Waiting for the next episode
Rafifa
Interesting