بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں قائم مدرسوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے وزیر ہیمانتا بسواس شرما نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت، ان تمام سرکاری مدرسوں کو بند کردے گی جو سرکاری فنڈز سے چلائے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری فنڈ سے مذہبی تعلیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس حوالے سے نوٹیفیکشن آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا۔
مذیدپڑھیں: امریکی جریدے نے عالمی دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کو سرِفہرست قرار دے دیا
ہیمانتا بسواس شرما نے مذید کہا کہ سرکاری فنڈ سے مذہبی تعلیمی ادارے چلانے کی اجازت نہیں دینگے۔ تاہم نجی طور پر چلائے جانے والے مدارس کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔