سرورِکون و مکاں رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ آج کے دن کی مناسبت سے محافلِ میلاد، جلوس، کانفرنس اور دیگر تقریبات کاہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی سمیت کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
ربیع الاوّل وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت، پیغمبر اعظم، خاتم النبین حضرت محمدﷺ کو رحمتِ مجسم بنا کر اس دنیا میں بھیجا آپﷺ نے اپنی روشن تعلیمات اور نورانی اخلاق کے ذریعہ دنیا سے نہ صرف کفر و شرک اور جہالت کی تاریکیوں کو دور کردیا بلکہ لہو و لعب، بدعات و رسومات اور بے سروپا خرافات سے مسخ شدہ انسانیت کو اخلاق و شرافت، وقار و تمکنت اور سنت و شریعت کے زیور سے آراستہ کر دیا۔ فرزندان اسلام نبی آخر الزمان ﷺ کی ولادت باسعادت کا دن روایتی مذہی جذبے، احترام اور عقیدت سے منائیں گے۔
مذید پڑھیں: حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی، محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔