پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم، لیپا، وادی جہلم اور باغ میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری اور ایک فوجی جوان شہید ہوگیا ہے جبکہ 12 شہریوں سمیت پاک فوج کے 5 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں مجاہدین سے جھڑپ میں چار بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شرانگیزیاں شروع کر دیں ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
مذید پڑھیں: جنگی جنون میں پاگل بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ
آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی اخلاقی پستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کھلی عکاسی ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن پاک فوج کی بھی خواہش ہے، تاہم اپنا خون اور جانیں دے کر بھی مادر وطن اور کشمیری بھائیوں کا دفاع کریں گے۔