برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس بھارت سے شروع ہوا اور وہیں سے پوری دنیا میں پھیلا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس 2019 میں گرمیوں کے موسم میں بھارت میں پیدا ہوا تھا۔
چینی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس جانوروں کے ذریعے گندے پانی سے انسانوں تک پہنچا۔ اس کے بعد یہ بھارت سے چین کے شہر ووہان میں پہنچا، جہاں اس کی پہلی بار شناخت کی گئی۔
مذیدپڑھیں: جرمن حکومت کا جلد کورونا ویکسین کی باضابطہ منظوری دینے کا امکان
چینی سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے صحت کے خراب نظام اور نوجوان آبادی کی وجہ سے کورونا وائرس کئی مہینوں تک بغیر کسی تشخیص کے لوگوں کو متاثر کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب دیگر ممالک کے سائنس دانوں نے چینی سائنس دانوں کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے ان کی تحقیق کو ناقص قرار دیا ہے۔