پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے دو جوان 38 سالہ لانس نائیک طارق اور 31 سالہ سپاہی زروف شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Indian troops initiated CFVs in Khuiratta Sector along #LOC. Pakistan army troops responded befittingly. Reports of heavy losses 2 Indian troops in men & material. During exchange of fire, while fighting valiantly, 2 soldiers, Lance Naik Tariq & Sepoy Zaroof embraced shahadat. pic.twitter.com/v5NqywqnP3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020
مذیدپڑھیں: بھارت نے حملے کی تیاری کرلی، پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا