آئی ایم ایف کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کے مرحلہ وار بحالی کی راہ پر گامزن ہونے کی توقع ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2020 میں پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ کی یومیہ شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر تھی تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجہ میں جولائی سے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام بحال رکھنے کےلیے بجلی کے اضافے پر غور
پاکستان کی حکومت نے معاشرے کے غریب اور کم زور طبقات کو وبا کے اثرات سے بچانے اور معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے 24 مارچ کو 1240 ارب روپے کا امدادی پیکیج جاری کیا جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2020 کے لیے پاکستان کی اقتصادی نمو کا اندازہ منفی 0.4 فی صد لگایا گیا تھا تاہم مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کے مرحلہ وار بحالی کی راہ پر گامزن ہونے کی توقع ہے۔
۔