امریکی ماہرین نے دس سال بعد وائی فائی بعض تبدیلیاں کی ہیں، جبکہ اب گزشتہ 20 برس میں یہ وائی فائی میں سب سے بڑی تبدیلی ہوگی جسے وائی فائی 6 ای کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین نے اس تبدیلی کو دو رویہ سڑک کی آٹھ رویہ سڑک میں تبدیلی قرار دیا ہے جس سے ٹی وی، فون، راؤٹر، اسمارٹ فون اور دیگر اشیا میں بھی تبدیلی واقع ہوگی جس سے وائی فائی کے معیار اور مقدار دونوں میں ہی بہت انقلابی بہتری آئے گی، اس بات کا اعلان وائی فائی الائنس نے کیا ہے جو بین الاقوامی طور پر وائی فائی کے پروٹوکولز اور دیگر امور کا جائزہ لیتا ہے۔ توقع ہے کہ نئے وائی فائی پر چلنے والے اولین آلات 11 جنوری کو منعقدہ ’کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ سی ای ایس میں پیش کی جائیں گی۔
اس موقع کا فائدہ اٹھا کر سام سنگ نے بھی اگلے ہفتے سی ای ایس میں اپنا گیلکسی ایس 21 فون پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر کی بدولت وائی فائی ای 6 کی پوری سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اینڈروئڈ فون بھی اسی جانب گامزن ہیں۔