امریکا کے شعبہ دفاع کا صدر دفتر پینٹاگون کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر 15 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کئے جائیں گے۔ گارڈز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جبکہ نائب صدر مائیک پنس تقریب میں شریک ہوںگے۔
مذیدپڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ تقربب حلف برداری سے قبل ہی انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ سوشل میڈیا پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔