لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے سوال کیا گیا کہ محمد عامر نے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر موجودہ مینجمنٹ کے تحت نہ کھیلنے کا اعلان کیوں کیا؟۔
جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ پیسر کی اپنی رائے ہے، میں سینئر ہوں یا جونیئر تمام کھلاڑیوں کی عزت کرتا ہوں،محمد عامر کا 2016میں کم بیک ہوا تو میں ہی کپتان تھا، تمام باتوں کو پس پشت رکھتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا اور ہر موقع پر سپورٹ کیا،بطور کوچ بھی حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق کے ساتھ وقار یونس کی کرسی بھی خطرے میں
مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں وہ پرفارم کر کے واپس آ سکتے ہیں۔ پیسر کی واپسی کیلیے دروازے بند نہیں ہوئے،میرے دل میں ان کیلیے کچھ نہیں، ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر بھی اعتراض نہیں، کوئی بھی فارمیٹ ہو پرفارم کریں اور واپس آجائیں، بطور سینئر محمد حفیظ ایک مثال ہیں۔