خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں دو کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن) مائننگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی، کرپٹو کرنسی یعنی وہ ڈیجیٹل کرنسی جو حکومتوں اور وفاقی بینکوں کے قواعد کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوتی ہیں اور انہیں خود سے بنایا جاسکتا ہے اور انفرادی طور پر استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ حکومت نے دو کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن مائننگ) پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈیجیٹل کرنسی بنانے کے لیے کاروباری افراد کو این او سی بھی جاری کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں زیر گردش ایک کروڑ 11 لاکھ بٹ کوائنز ہیں جن میں روزانہ 90 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔