غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے ایک وائلڈ لائف پارک کے اندر درندے کو پیار کرنے کا بھیانک انجام نکل آیا، جب پیٹر نامی شخص وائلڈ پارک میں شیر کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیر رہا تھا تو اس نے کچھ نہیں کہا اور پھر وہاں شیرنی آگئی پیٹر نے اس کے بعد شیرنی کے سر پر بھی ہاتھ پھیرنے کی کوشش کی، شیرنی نے ایک دم سے پیار کے لیے بڑھنے والا اس کا ہاتھ جبڑوں میں جکڑ لیا اور اسے بھنبھوڑنے لگی، اس منظر کی موبائل سے ویڈیو بنانے والی بیوی کے ہوش اڑ گئے۔
They never learn pic.twitter.com/KDtWPRYrCr
— African (@ali_naka) April 10, 2019
پیٹر نے جلدی سے جال پکڑ کر اپنا ہاتھ شیرنی کے منہ نکالنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہو گئے تب تک ان کا بازو لہو لہان ہو چکا تھا، واقعے کے بعد پیٹر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔