غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پُرامن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ امریکہ کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل مزید پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور آمر کے پیش نظر ملک بھر میں پولیس سمیت پیرا ملٹری اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے باعث 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
مذیدپڑھیں: جوبائیڈن کی حلف برداری کے دوران ہنگامہ آرائی کا خدشہ
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں ے امریکی پارلیمنٹ دھاوا بول دیا تھا، اسپیکر نینسی پیلوسی سمیت دیگر قانون سازوں کے دفاتر سے لیپ ٹاپ سمیت قیمتی سامان بھی چوری کر لیا گیا تھا، پرتشدد مظاہروں کے دوران خاتون اور ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔