تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی، وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی اسلام آباد میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق رینجرز پولیس کے ساتھ اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔
مذیدپڑھیں: امریکہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے حوالے سے وارننگ جاری کردی
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں رینجرز کے 2500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ رینجرز اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی معاملات میں معاونت کرے گی۔ خیال رہے کہ رینجرز 2014 سے اسلام آباد میں تعینات ہے جس کی مزید تین ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔