پاکستان کپ کے تیسرے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور ناردرن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے صاحبزادہ فرحان کی 155 رنز کی اننگز کی بدولت بلوچستان کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔سندھ نے 288 رنز کا مطلوبہ ہدف 46.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Innings Break!#BALvKP ➡️ Balochistan: 377-6 (50 ov)#CPvSINDH ➡️ Central Punjab: 287-10 (48.2 ov)#NORvSP ➡️ Northern: 306-9 (50 ov)#HarHaalMainCricket | #PakistanCup pic.twitter.com/vn96rClWxk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2021
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خیبر پختونخواہ نے فائنل میں جگہ بنا لی
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 57 رنز سے ہرادیا، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ناردرن کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سندھ اور کے پی کی ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بلوچستان اور سدرن پنجاب کے 2،2 پوائنٹس ہیں جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اب تک کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔