تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزرا اور صوبائی نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے معاملے پر بھی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں ملک میں توانائی ضروریات اور پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
مذیدپڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزیروں کو وارننگ دے دی
ذرائع کے مطابق حالیہ بجلی بریک ڈاون سے متعلق رپورٹ کاجائزہ بھی اجلاس کا حصہ ہے، وزیراعظم کو گیس و بجلی کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔