غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 70 سال میں پہلی بار کسی خاتون کو سزائے موت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی عدالت کے حکم پر 70 سال میں پہلی بار خاتون کو سزائے موت دیدی گئی، لیزامونٹگو میری پہلی خاتون جنہیں 1963 کے بعد سزائے موت دی گئی ہے۔ امریکی خاتون کو سزائے موت 23 سالہ حاملہ خاتون کے قتل کیس میں دی گئی۔
مذیدپڑھیں: امریکہ نے ایران کو القاعدہ کا نیا ٹھکانہ قرار دیدیا
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 17 سال بعد دوبارہ سزائے موت اپنے دور میں بحال کی تھی۔