مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کے بہترین اسٹارز کی لسٹ میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہوں: عاطف اسلم
رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔