شعیب اختر نے مصباح الحق کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ان کی جگہ نئے کوچ کو بھی تعینات کر دیا گیا لیکن اینڈی فلاور بطور نئے ہیڈ کوچ پی ایس ایل 6 کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
شعیب اختر نے کہا کہ وقار یونس نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بولر مصباح الحق کے انڈر کام کر رہے ہیں مگر اب بھی ملازمت کے لالے پڑ جائیں گے، اینڈی فلاور اپنی ٹیم لے کر آرہا ہے۔