ماہرین نے درخت پر رہنے والے ایک سانپ کی حیرت انگیز صلاحیت پہلی مرتبہ دریافت کی ہے جس میں وہ اپنے جسم کو پھندا بنا کر درخت تو کیا انتہائی ہموار اور پھسلن والے ستون اور کھمبے پر بھی چڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانپ نے ٹرانسپورٹ کاکام کر دیا
ماہرین نے سانپوں میں یہ صلاحیت پہلی مرتبہ دیکھی ہے ۔ یونیورسٹی آف سنسناٹی کے بروس جین کہتےہیں کہ درخت کے گرد سانپ کا چھلہ اسے پھسل کر نیچے گرنے سے بچاتا ہے ۔ اس انکشاف کے بعد سانپوں کے آگے بڑھنے کی چار قسمیں دریافت ہوچکی ہیں اور ان میں سے یہ طریقہ سب سے سست رفتار ہے۔