تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مذید پڑھیں: ترک وزیر خارجہ 3 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس میں کیے گئے اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او سمیت بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان نقطہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔