عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں پولیس اور ڈرگ مافیا کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ جالیسکو نیو جنریشن کارٹل نے پیر کے روز ولاگران اور سیلیا پر پانچ حملے کیے۔ اس کے بعد پولیس، فوج اور نیشنل گارڈ نے سانتا روسا دے لیما میں کارروائی کی اس دوران گینگ کے آٹھ ارکان مارے گئے جبکہ نواں رکن ٹرک میں مردہ پایا گیا، کارروائی میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
مذیدپڑھیں: امریکہ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو پھانسی دے دی گئی
ذرائع کے مطابق سی جے این جی میکسیکو کا سب سے بڑا مافیا بن چکا ہے اور امریکہ میں سب سے زیادہ منشیات سمگل کر رہا ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران کارٹل کی جانب سے فائرنگ کے علاوہ بم کا بھی استعمال کیا گیا۔