تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ترک تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک ترک تعلقات کو معاشی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت میں فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
مذیدپڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے افغان تنازع کے پُرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار پر بات بھی بات کی اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فریقین کوجنگ بندی کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔