بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی دفاعی امور کی کابینہ کمیٹی نے 83 تیجس طیاروں کی خریداری کیلئے 48 ہزار کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے دفاعی امور کا اجلاس بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوا جس میں ہندوستان کی تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
The CCS chaired by PM Sh. @narendramodi today approved the largest indigenous defence procurement deal worth about 48000 Crores to strengthen IAF’s fleet of homegrown fighter jet ‘LCA-Tejas’. This deal will be a game changer for self reliance in the Indian defence manufacturing.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) January 13, 2021
ذرائع کے مطابق ایل سی اے تیجس طیارے ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ نے تیار کیے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈیل ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے جو انڈیا کی خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے۔ تیجس طیارے اگلے چھ سے سات برسوں میں ہندوستانی فضائیہ کے حوالے کردیے جائیں گے۔
مذیدپڑھیں: پاکستان، چین گٹھ جوڑ بھارت کیلئے سنگین خطرہ ہے: بھارتی آرمی چیف
واضح رہے کہ اس سے قبل انڈیا نے فرانس سے رافیل طیارے خریدے تھے جو سب سے بڑی دفاعی ڈیل تھی لیکن اب تیجس طیاروں کی تیاری اور خریداری انڈیا کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل بن گئی ہے۔