تفصیلات کے مطابق پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کے درمیان سہ ملکی معاہدے پر وزرائے خارجہ نے دستخط کر دیے ہیں، اس موقع پر پاکستان کے دورے پر آئے وزرائے خارجہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ سہ ملکی مذاکرات معاہدے کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاہدے میں تجارت، سرمایہ کاری، مواصلات، سیکیورٹی تعلقات، عوامی روابط، تزویراتی اورسیاسی تعلقات کے فروغ پربات چیت ہوئی ہے۔
معاہدے میں تینوں ممالک نے امن واستحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں پر ظلم وجبر کے حوالے سے بات ہوئی، اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور زمینی، فضائی، ریل کے نظام کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
مذیدپڑھیں: ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی رواں ماہ پاکستان آمد متوقع
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر قبرص کے معاملے پر حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ریاستی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی، مذاکرات سے تینوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔