پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی آیس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بلوچستان میں سکیورٹی چیلنجز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان اور ایران بارڈرز پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہزارہ برادری کے ساتھ ملاقات کی اور لواحقین کے ساتھ وقت گزارا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور لواحقین کو یقین دلایا کہ اندوہناک واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔
#COAS visited Quetta today on a day long visit. Given detailed security brief at HQ Southern Command, met families of victims of #Mach incident & also interacted with a large gathering of #Hazara community. At HQ Southern Command, COAS was apprised about prevailing security (1/5) pic.twitter.com/Bu5tsqNNZW
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 13, 2021
آرمی چیف نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ہی ملک میں ترقی ہوگی۔ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
“Security, stability & prosperity of Balochistan shall be pursued / ensured to the hilt” COAS(5/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 13, 2021