اسکواش کی دنیا میں ہاشم خان سے جان شیر خان تک کئی ایسے ہیروز گزرے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں لہرایا وقت کے وقت ساتھ خواتین نے بھی اسکواش میں دلچسی لی، 15 سالہ ثناء بہادر جو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے لیکن اسکواش میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
ثناء بلوچ کے ساتھ ان کے بھائی سیف اللہ بہادر بھی انڈر 13 کے کھلاڑی ہیں اور یہ بھی بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے دونوں بہن بھائی قمر زمان اور جان شیر خان کی طرح عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ثناء بہادر قومی سطح پر انڈر 15 کی چیمپئین ہیں۔