امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد دوسری مرتبہ منظور کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے مواخذے کی قرارداد پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور اسے نبھائیں گے، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ،امریکی صدر بھی جوابدہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی قرارداد دوسری مرتبہ منظور کی ہے، اس سے قبل سینیٹ میں پچھلی مرتبہ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی گئی تھی۔
مذید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی گئی
واضح رہے کانگریس نے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ نائب صدر پنس 25 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 4 کے تحت ٹرمپ کو عہدے سے ہٹائیں اور خود قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالیں۔ تاہم مائیک پنس نے اسپیکر کانگریس نینسی پلوسی کو خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سیاسی کھیل کا حصہ نہیں بنوں گا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل نیک نیتی سے سرانجام دیں گے۔