سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے فلم "زندگی تماشا” کے آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، فاطمہ بھٹو نے پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ فلم "زندگی تماشا” 2021 میں ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔
Pakistan’s greatest cultural strength isn’t our diversity (we are diverse), range (lots of it), or style (brimming with it). But that our artists are daring & fearless. I’m proud #ZindagiTamasha is representing us at the 2021 Oscars. The @TheAcademy are lucky to have this film pic.twitter.com/MUS5XJYi4l
— fatima bhutto (@fbhutto) January 14, 2021
واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم "زندگی تماشا” کا ٹریلر گزشتہ برس سامنے آیا تھا اور اسی وقت سے یہ فلم تنازع کا شکار ہے۔