پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے۔ شہید سپاہی نبیل لیاقت کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجر خان سے ہے۔
مذیدپڑھیں: پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی کا دہشتگرد گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔