پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی آذیب احمد کا تعلق کرک، لانس نائیک عباس خان کا تعلق اورکزئی سے ہے جبکہ ضیا الاسلام بنوں کے رہائشی تھے۔
مذیدپڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔