تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احتجاج سے ایک دن قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں 18 جنوری کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو اٹھارہ جنوری کو دن 12 بجے جبکہ پیپلزپارٹی کو دن 2 بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے
مذید پڑھیں: غیر قانونی فنڈنگ کے معاملے پر مریم نواز کی وزیراعظم پر کڑی تنقید
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔