پاکستان نے چین کی کمپنی فائنو فارم کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری دے دی ہے، یہ ویکسین مدافعتی نظام کو نئے کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے کی تربیت دیتی ہے، یہ اینٹی باڈیز وائرل پروٹینز یعنی اسپائیک پروٹینز سے منسلک ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت
اسپائیک پروٹینز ہی کورونا وائرس کو انسانی خلیات میں داخلے میں مدد فراہم کرتے ہیں، ویکسین کو تیار کرنے کے لیے بیجنگ انسٹیٹوٹ کے محققین نے چین کے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں سے کورونا وائرس کی 3 اقسام کو حاصل کیا تھا اور اس میں سے اس قسم کا انتخاب کیا جو بندر کے گردوں کے خلیات میں بہت تیزی سے اپنی تعداد بڑھانے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ماہرین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کر لی
اس ویکسین کے استعمال کے بعد مدافعتی نظام زندہ کورونا وائرسز سے ہونے والی بیماری کے خلاف ردعمل ظاہر کرتا ہے، بی سیلز اینٹی باڈیز بناتے ہیں جو حملہ آور وائرس سے چپک جاتی ہیں، اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں دریافت کیا گیا کہ اس کے استعمال سے لوگوں کو کووڈ 19 کے خلاف تحفظ ملتا ہے۔